لاہور، ضمنی الیکشن بارے انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، نذر عباس کے زیر صدارت اجلاس


لاہور (صباح نیوز)ضمنی انتخاب برائے ،پی پی 167, 168 , پی پی  170 ,اور 158 پی پی لاہور کے انعقاد کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، نذر عباس کی زیر سر پرستی ایک میٹنگ منعقد کی گئی.

میٹنگ میں ان حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز ،سید باسط شاہ ، شاہین غزل ، ساجد راٹھور اور علی اویس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور، ، سینیر سپریڈنڈنٹ آف پولیس سیکیورٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو الیکشن آفیسرز ، PP-38, اسسٹنٹ کمشنر شالیمار، ،ڈائریکٹر کالجز, چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی،ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق میٹنگ میں انتخاب کے متعلق تمام انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسرز نے اس امر پر زور دیا کہ اس انتخاب کے آزادانہ منصفانہ ,اور شفاف انعقاد کے لیے تمام اداروں کا تعاون اور ان میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ اور اس امر کو یقینی بنایا جا ئے کے یہ انتخابات ایک غیر جانبدارانہ ماحول میں کرانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،سی او ایجوکیشن ، ڈیرکٹر کالجز اور پولیس احکام نے یہ یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کا کامیاب انعقاد کرانے کے لیے تمام امور پر الیکشن حکام سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

میٹنگ میں انتخابی عملے کی تعیناتی، حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی ، امن عامہ کی صورتحال، سیکیورٹی پلان ، ٹرانسپورٹیشن پلان اور الیکشن کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔میٹنگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔