حکمرانوں واسٹلبشمنٹ کی شاہ خرچیاں ،بدعنوانیاں ختم کرنے اورعوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری بھاری سودی قرضے حکمرانوں واسٹبلشمینٹ کی لوڈمار ملک کے سب سے بڑے مسائل ہیں ۔بلوچستان کو بھی ان مسا ئل نے لپیٹ میں لیا ہے ہم عدل وانصاف کا اسلامی نظام چاہتے ہیں بدقسمتی سے ہم پر مسلط آئی ایم ایف وامریکی غلامی حکمران نظام کو تبدیل کرنے کے بجائے چہروں کو تبدیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل ،مہنگائی بدعنوانی اورقرضو ں میں کمی کے بجائے اضافہ ہور ہاہے ۔حکمرانوں واسٹلبشمنٹ کی شاہ خرچیاں ،بدعنوانیاں ختم کرنے اورعوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی ظلم وجبر ناانصافی ،امریکی غلامی کے خلاف ہے ۔امریکی غلامی ،آئی ایم ایف قرضو ں سے نجات اورسودکا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ  اسٹیٹ بینک کی ساخت سود پر قائم ہے جو لوگ بلاسود ی بنکاری کے حوالے سے کام کررہے ہیں سب سے پہلے ان کی ذہن سازی اور استقامت کے ساتھ ڈٹے رہنے کی منصوبہ بندی کی جائے ۔سودی معیشت میں سرمایہ داروں کے سرمایہ بڑھتا ہے جبکہ غریب مزید پس جاتا ہے سودی معیشت میں ہم اللہ سے حالت جنگ میں رہتے ہیں ۔اس وقت ملک کو افراتفری ،انارکی اور تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس پر ہر محب وطن شہری غمزدہ ہے، ملک کی ترقی وسلامتی اور عوام کو مسائل کے نجات دلانے کیلئے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو سر جوڑ کر ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسلام وکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں75سال کے بعد سودکے خلاف ایک بارپھرفیصلہ آیا ہے،جسے علمائے کرام تاجربرادری اورعوام الناس نے سراہا ہے دوسری طرف حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اورخدشہ ہے کہ وہ ایک بارپھراپیل دائرکرکے سودی نظام کو جاری رکھے۔اس لیے ہم سب کو ملکرایک طرف حکومت پردباء تودوسری طرف اس فیصلے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیداکریں۔معیشت کی بہتری رزق میں برکت سکون واطمینان دنیاوآخرت کی کامیابی کیلئے سودی معیشت سے نجات ضروری ہے کلمہ طیبہ کے نام پر بنا اسلامی نظریاتی ممکت میں سودی معیشت ،اسلامی تعلیمات کے برخلاف اقدامات بدترین ظلم اور ملک کے خلاف سازش ہے اس سازش کوناکام بنانے کیلئے مخلص قیادت کو ملکر عملی اقدامات اُٹھاناچاہیے ۔