سابق چیئرمین واپڈامزمل حسین 6جون کو نیب میں طلب


لاہور(صباح نیوز)سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کے خلاف نیب نے کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں 6 جون کو طلب کر لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا کو مالی بے ضابطگی کے الزام میں نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن ہوئی، چیئرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کرائیں۔ 1410 میگا واٹ پراجیکٹ کی فی یونٹ تعمیر سب سے مہنگی ہوئی۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین7 مئی کو عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔