تحریک انصاف کا مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان


لاہور(صباح نیوز)تحریک انصاف نے مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج (جمعہ کو) ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل (جمعہ کو) ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اورغلط پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔