عبدالرشید ترابی کی تر کی کے مشہور تھنک ٹینک کے چیر مین محمد جواد سے ملاقات،سیمینار میں شرکت


ا ستنبول (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے تر کی کے مشہور تھنک ٹینک انسانی تہذیب و ثقافت کے چیر مین محمد جواد سے کشمیر کی صورت حال کے حو الے سے تفصیلی ملاقات کی، اسی طرح حکمت فاؤنڈیشن کے چیرمین  ڈاکٹر یو نس اور اے کے ڈی وی  کے زیر اہتما م سیمینا ر ہواجس کے آرگنائزرتر کی کے مشہور شاعر اور کشمیر پر تر کی میں ترانے تیار کرنیوالے پروفیسر تر گے ایورن تھے

سیمینار  میں یونیورسٹی پروفیسر زاور اھل دانش نے شرکت کی،سیمینار میں عبدالرشید ترابی نے تر کی کے اھل دانش کو کشمیر میں بھارتی ریاستی دھشت گردی ،آرایس ایس کے ہندوستان کے مسلمانو ں اور پا کستان اور مسلم د نیاکے حوالے مسلم دشمن ایجنڈے کے حو الے سے آگا ہی دی اور ان پر زوردیا کہ وہ  ان مذموم عزائم کے بارے میں تر کی کے زرائع ابلاغ اور اھل دانش کو آگا ہ کریں جس پر انہو ں نے یقین دھانی کروا ئی کہ وہ  بھارتی مظالم بے نقاب کرنے اور اھل کشمیر کی پشتیبا نی کر نے میں بھر پور کردار اداکریں گے

اس سے قبل جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے ترکی کی نیو رفاہ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیو رفاہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل دوغان باکن نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔عبدالرشید ترابی کے ہمراہ راجہ خالد محمود بھی تھے ۔ ترکی کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر نجم الدین اربکا ن کے صاحب ذادے پروفیسر فاتح اربکان نیو رفاہ پارٹی کے سربراہ ہیں۔

نیو رفاہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل دوغان باکن نے عبدالرشید ترابی اور راجہ خالد محمود کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں خوش آمدید کہتے ہو ئے مسئلہ کشمیر کو اپنا مسئلہ قراردیا۔انہوں نے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے وہ کشمیر اور امت مسلمہ کے دیگر مسائل کے حوالے سے بھر پو ر کردار اداکریں گے۔انہوں کہا کہ ہماری پارٹی نو جوانو ں کی توجہ کی مرکز ہے ۔ہم تر کی میں اسلامی تشخص کی بحالی اورمسلم دنیا میں اس کے مو ثر کردار کی بحالی کے لئے بھر پور کردار اداکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کشمیر یو ں کے سفیرکی حیثیت سے بھارتی مظالم بے نقاب کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔قبل ازیں ملاقات میں انہیں کشمیر کی تازہ صورت حال، بھارتی مظالم، ریاست کی ڈیمو گرافی کی تبدیلی کے لئے بھارتی اقدامات،ہندوستا ن کے مسلمانو ں پر ریاستی د ہشت گردی اور آرایس ایس کے نظریہ کی علمبردار مودی حکومت کے عزائم سے آگاہ کیاکشمیری رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کے مزموم عزائم کا تدارک نہ کیا گیا تو کشمیر دوسراسپین بن سکتا ہے اور ہندوستانی مسلمانو ں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کا خدشہ ہے۔