استنبول(صباح نیوز) ترکی کی سعادت پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں اسلامی دنیا کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی ۔
اس موقع پر کشمیر اورفلسطین جیسے دیرینہ مسائل کو بین الا قوامی سطح پر اجا گر نے پر اتفاق کیاگیا۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی کے مطابق ترکی کی سعادت پارٹی کے صدرتامل کرم اللہ اوغلو نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
اس تقریب میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی ، ڈاکٹر غلام نبی فائی ، راجہ خالد محمود ،ڈاکٹرولیدرسول اور ڈاکٹر ندیم چوھدری پر مشتمل کشمیری وفد نے بھی شرکت کی ۔
عبدالرشید ترابی نے بتایا ہے کہ اس موقع پر امت مسلمہ کے دو اہم مسائل کشمیر اورفلسطین کو بین الا قوامی سطح پر اجا گر نے پر اتفاق کیاگیا۔