راولپنڈی(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے۔
شیخ رشید احمد کی جانب سے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی گئی ہے۔اپنے ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائے گی۔شیخ رشید نے سب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔