اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے لئے ابتدائی ضروری اقدامات کرنے اور منصوبے بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے چیئرمین عامر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں افرادی قوت اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے جہاں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی