عمران خان کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دی جائیگی ،خواجہ آصف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ وفاق میں آئینی جنگ ہارنے کے بعد عمران خان ، خیبر پختونخوا کے حکومتی وسائل سے اسلام آباد پہ حملہ آور ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت ریاست کی رٹ کا بھر پور دفاع کرے گی اورعمران خان کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دی جائے گی،صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں جنگ کی کیفیت سے ملکی سالمیت کو خطرات سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔انشااللہ۔