ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا


لاہور(صباح نیوز)ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کل(پیر کو) کیا جائے گا۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے اپنی مشاورت مکمل کرلی، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت کرنی ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے لیکن حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، فاسٹ بولر زمان خان کا نام بھی زیر غور ہے جبکہ محمد نواز کی واپسی کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز 8، 10اور 12 جون کو شیڈولڈ ہیں۔