شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد(صباح نیوز): سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اورکوہسار تھانے کے ایس ایچ اوکوفریق بنایاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، درخواست شیری رحمان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اورکوہسار تھانے کے ایس ایچ اوکوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور انھیں زبردستی گرفتار کرکے لے گئے ، وہ ماضی میں وزیر انسانی حقوق رہ چکی ہے ، اس قسم کے الزامات اور حبس بے جا میں رکھنا غیر قانونی ہے۔

یاد رہے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سیگرفتار کرلیا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔