اسلام آباد میں ڈینگی کے 40نئے کیسزرپورٹ


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے مزید 40 کیس سامنے آگئے،رواں سال وفاقی درالحکومت میں ڈینگی کے 4 ہزار 404 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں40 افراد ڈینگی کاشکار ہوئے جن میں وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں سے18 اور شہری علاقوں سے 22 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں رواں سال مجموعی طور پر ڈینگی کے 4 ہزار 404 کیس رپورٹ ہو چکے جن میں 2 ہزار 505 کیس دیہی اور ایک ہزار 899 ڈینگی کیسز شہری علاقوں کے ہیں ۔