وفاقی حکومت نے آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی


سرگودھا(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے 25 مئی سے  آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔وزارت تجارت کی جانب سے آم برآمد کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد حسن یوسف نائب صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس نے اپنے ایک بیان کیا،

انہوں نے کہاکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آم کی برآمد کی 25 مئی 2022 سے اجازت ہوگی اور آم کی برآمد کی شرائط و ضوابط ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت ہوں گی۔پاکستانی آم دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ممالک میں لوگ آموں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔