شہباز شریف کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو یو اے ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ  بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو  متحدہ عرب امارات کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور ہماری کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہیں۔