وزیراعظم ایک ماہ کی حکومت میں چوتھے غیرملکی دورے پر ہیں،فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک ماہ کی حکومت میں چوتھے غیرملکی دورے پر ہیں۔

ان خیالات کااظہار فود چوہدری نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتیں کتنی بے بس ہیں اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ پھر شہبازشریف سینئر اور جونیئرکی ضمانتوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی وہ مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تھے۔

وزیراعظم ایک ماہ کی حکومت میں چوتھے غیرملکی دورے پر ہیں ایسے مجرم کو جو عبوری ضمانت پر ہے دنیا کیا عزت دے گی۔