عمران خان کی شیخ محمدبن زاید النہیان کو یواے ای کاصدرمنتخب ہونے پر مبارکباد


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کاصدرمنتخب ہونے پر میں شیخ محمد بن زاید النہیان کودلی مبارکباد پیش کرتاہوں۔

 ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ انکی بصیرت ہی کانتیجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی منظرنام پر پہلے سے ہی ایک کلیدی اقتصادی وسیاسی کردارمیں ڈھل رہاہے۔بطوروزیراعظم میں نے ذاتی طور پر ان کی پاکستان سے برادرانہ محبت کامشاہدہ کیا۔