آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ عدالت سابق صدر کی بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ( کل)پیر کے روز سماعت کرے گا۔ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔

نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔

نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔