سپیکر، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

اپنے بیان میں اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار ناقابل فراموش ہے،

انہوں نے کہاکہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے پاکستان کے مخلص اور بااعتماد دوست سے محروم ہو گیا ہے،مرحوم پاکستان سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ ہر فورم پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی،

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام اس دکھ کی گھڑی می متحدہ عرب امارات کے عوام اور شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،

دریں اثنا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے بھی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔ ڈپٹی اسپیکر کا شاہی خاندان اور عرب امارات کی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔