وزیراعظم کی مخدوم جاوید ہاشمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا


اسلام آباد (صباح نیوز ) وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے سینئر پارلیمنٹیرین اور سینئر رہنما مخدوم سید جاوید ہاشمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کے آپریشن پر نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے ،

وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاوید ہاشمی ایک مخلص بھائی ہیں وہ ملک اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مخدوم جاوید ہاشمی کو صحت کاملہ، مستمرہ عطا فرمائے۔