پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ،راجہ پرویز اشرف


اسلام آباد(صباح نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی جانب سے عالمی اور علاقائی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اور آذربائیجان میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے  پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ پاکستان آزربئجان کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو آذربائیجان کیساتھ اپنی سدا بہار دوستی  پرفخر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دونوں ممالک  کی پارلیمانوں میں مسلسل روابط کے فروغ سے پاکستان اور آذربائجان کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی،

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ پاکستان اپنے ہمسایہ اور خطہ میں تمام ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتاہے،پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی جانب سے عالمی اور علاقائی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اور آذربائیجان میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں،

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ باکو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کا قیام قابل ستائش ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو ایک دوسرے کی زبان، ثقافت، اور کلچرل سے آراستہ ہونے کا موقع ملے گا، راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں آزربائجانی زبان اور اس کے بارے میں اسٹڈیز کے لیے شعبہ جات کا قیام دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لائے گا، توانائی کے شعبہ میں وسیع تر مواقع موجود ہیں جن میں تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے،

انہوں نے کہاکہ آذربائیجان میں منعقد ہونے والی پائیکو کانفرینس میں پاکستانی وفد بھرپور شرکت کرے گا۔ امید ہے کہ پائیکو تنظیم ممبر ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی،اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آذربائجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،

  آزربئجان  کے سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان اور اس کے پارلیمان کی نگورنو کارابخ کے معاملہ پر حمایت پر شکر گزار ہے، ،آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کرتا اور اس مسئلے پر اپنی حمایت جاری رکھے گا،

انہوں نے کہاکہ  پاکستان کو اپنا سٹریٹیجک شراکت دار سمجھتے ہیں، سفیر آذربائیجان مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ علاقائی تعاون کو بڑھانے سے خطہ میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

سفیر آذربائیجان کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک میں تعلیم، توانائی اور دیگر متفرق شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ھیں۔ ان شعبہ جات میں تعاون کو بڑھانے سے پاکستان میں آزربئجان کا سفارتخانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔