آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ نون لیگ میں کوئی رہنما فوری انتخابات کا کہتا ہے تو اسے حقیقت کا ادراک سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی،سیاسی اورمعاشی نظام انتخابات میں تاخیر کا متحمل ہو ہی نہیں سکتا، آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، اداروں کا مضبوط ہونا ملک کے مفاد میں ہے۔