حکومت اوورسیز سے ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ،فرخ حبیب


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت یرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کو ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ بلی تھیلے باہر آگئی ، شہبازشریف کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کی حکومت کا دیا ہوا ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالرز سے زائد پاکستان  بھجواتے ہیں، حکومت اس اقدام سے بعض آجائے۔