کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سودی نظام ،بدعنوان حکمرانوںکی وجہ سے قوم حالت جنگ میں ہے جماعت اسلامی نے تئیس سال سے سود کے خلاف عدالت وعوام اور سڑکوں پر تحریک چلائی ۔بدعنوان ،امریکی غلام عناصر قوم کیلئے زئر قاتل ہے مذہب ،امریکی مداخلت ،نئے پاکستان ،مدینہ کے اسلامی ریاست جیسے نعروں سے حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کو بار بار دھوکہ دیا ہے حکمران کے قول وفعل میں تضاد ،بدعنوانی اورضمیروں کی خرید وفروخت نے سیاست وپاکستان اور پارلیمنٹ کو بدنام کر دیا ۔بڑی جماعتوں نے عوام سے ووٹ لیکراقتدارمیں آکر عوام کا ہمیشہ استحصال کیا ۔اسلامی نظام ،دیانت دار ٹیم کی زریعے قوم کو اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان مل سکتا ہے ۔ بلوچستان کے وسائل لوٹنے والوں کا احتساب قریب ہے ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک ،سیندک اور سی پیک کے ثمرات سے اہل بلوچستان کو محروم کرنے کے ذمہ داروفاق اوربلوچستان کے سابقہ وموجودہ حکمران ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق ووسائل وترقی سے محروم کرنے کی روش ٹھیک نہیں۔منی بجٹ لاکر حکمران آئی ایم ایف کے مطالبات مانگ کر عوام پر مہنگائی کے مزیدڈرون حملے کریں گے ۔اسٹیٹ بنک سمیت ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے سے کرکے عوام دشمنوں نے ناقابل معافی جرم اور قوم کو مستقل معاشی غلامی کے دلدل میں پھنسا دیا جس سے مشکلات وپریشانیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگا ۔ جماعت اسلامی عوام کے جائز حقوق کے حصول ،بدعنوانی ،امریکی غلامی سے نجات کیلئے تحریک چلاکر حکمرانوں کو خواب غفلت اورقوم کو بیدار کریگی تاکہ بلوچستان کے تمام علاقوں کے عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں بلوچستان کے وسائل پر بدعنوان لٹیرے مزے کررہے ہیں جبکہ عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں۔بلوچستان کے مسائل کے ذمہ دارسابقہ وموجودہ وفاقی حکومت اور حکمران واپوزیشن جماعتیں ہیں ۔ذاتی مفادات ،کمیشن وکرپشن کی وجہ سے سیاست بدنام ہوگئی ہماری سیاست کامقصد نفاذاسلام ،مسائل کا حل ہے ۔ قول وفعل میں تضاد،کمیشن وکرپشن کی وجہ سے عوام کاسیاستدانوں پر اعتماد اُٹھ گیا ہے ۔نفاذاسلام کی جدوجہد اور عوامی مسائل کو حل کرنے والے جماعت اسلامی ہیں جماعت اسلامی ہی کے پاس عوام کے مسائل کا حل ہے۔ حکمران سی پیک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دے دیں ۔جماعت اسلامی نے سودی معیشت ،بدعنوانی کے خلاف ،ریکوڈک ،سیندک اورسی پیک سٹی کے ثمرات کے حصول ،مسائل کے حل اورحقوق کے حصول کیلئے تحریک چلاکر ہمیشہ کامیاب جدوجہد کیا ہے انشاء اللہ ہم اس جدوجہدمیں کامیاب ہوں گے ۔ بلوچستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے مطابق حقوق دینے کیلئے حق دو تحریک کو صوبہ بھر میں منظم وفعال کیاجائیگا بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت روزگار اور بنیادی آئنی حقوق دیکر ہی احساس محرومی وغربت سے نجات ممکن ہے بلوچستان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف سیاسی مذاحمت جاری رہیگی بلوچستان بلخصوص گوادر پورٹ کے وسائل وآمدن پر سب سے پہلے مقامی آبادی کا حق ہے۔ہم نہ سی پیک اور ترقی کے خلاف نہیں بلکہ ظلم وجبر اور ناانصافی کے خلاف ہے ۔