احمدیار(صباح نیوز) زرعی ماہرین نے کیکرکاشت کیلئے ایک پاؤ بیج سے ایک ہزار پودوں کو پروان چڑھانے کیلئے درست انداز میں کاشت کی ہدایت کی ہے کیکر کی بوائی سے 48 گھنٹے قبل کیکر کے بیج کو ٹھنڈے پانی میں ڈبوکررکھ دیا جائے یا گرم پانی میں ڈال کر پانی آہستہ آہستہ ٹھنڈا ہونے دیا جائے تاکہ مذکورہ بیج بوائی کے بعد بھرپور فصل دینے کے قابل ہوسکے
انہوں نے مزید کہا کہ کیکر یا ببول پنجاب کے میدانی علاقوں میں کاشت کیاجانے والا سدا بہاردرخت ہے جوخشک اور بیجرزمینوں میں نارمل موسمی حالات کے دوران خود بخود بھی آگ آتا ہے ۔