اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔پاکستان واپسی کے لیے ریاض میں سعودی نائب وزیرخارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کہا۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد موجود تھا جس میں وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور وزیر توانائی بھی شامل تھے۔دوسری جانب سعودی عرب میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے کشمیر، اگر یہ مسئلہ حل ہوجائے تو ہمارے درمیان اور کوئی مسئلہ نہیں۔