جماعت اسلامی کے وفد کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات


اسلام آباد ( صباح نیوز)  نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں نئے تعینات ہو نے والے ڈپٹی کمشنر عر فان نواز میمن سے ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر تعینات ہو نے پر مبار کباد دی اور گلدستہ پیش کیا ،

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، دانیال عبداللہ ، ضیاء احمد راجہ بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے نئے ڈپٹی کمشنرعر فان نواز میمن کو جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف سے مکمل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ اسلام آباد کے شہری مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور ہمیں اْمید ہے کہ آپ کی قیادت میں شہریوں کو درپیش مسائل جن میں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں بجلی اور گیس کے کنکشنزکے حصول میں درپیش رکاوٹوں کے خا تمے ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک ،تجاوزات اور تجاوزات مافیا کا خاتمہ، منشیات مافیا کے خلاف ایکشن ،ٹریفک کے نظام کی بہتری جیسے اقدامات کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے گا،

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے جماعت اسلامی اور شہریوں کے لیے ہروقت کھلے ہیں وہ معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ ملکراسلام آباد میں مسائل کا خاتمے کے لئے پر اْمید اور پر عزم ہیں۔