لاہور(صباح نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا، اس کے جانے پر عوام خوش ہے۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال چوہدری نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلی حمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں اور حل کر کے دم لیں گے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازشریف کا وزیراعلی بننا خوش آئند ہے،عوام کے مسائل ترجیحاحل ہوں گے۔