راولپنڈی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ چارسال تک عالمی استعمارکی چاکری کرنیوالے آج غلامی سے نجات کاسٹیج ڈرامہ کر رہے ہیں،امریکہ نہیں کپتان نے اپنی حکومت کیخلاف سازش کی،جماعت اسلامی ترازوکے ذریعے ملک کے اندھیروں کودور کریگی –
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیاسی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،امیرضلع سید ضیاء اللہ شاہ، ڈاکٹر سیدحیدراحسان سمیت ودیگرذمہ داران نے بھی اس موقع پراظہارخیال کیا،کنونشن میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری عمران انور،صوبائی رہنمارضوان احمد،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،
ضلعی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود ثاقب سمیت بڑی تعدادمیں کارکنان اورعمائدین نے شرکت کی،ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ نوازلیگ کے فنانس منسٹرمفتاح اسماعیل حلف اٹھانے کے بعدآئی ایم ایف کے سامنے سجدہ ریزہونے پہنچ گئے اورقوم کو2ارب ڈالرمزید ملنے کی خوشخبری سنارہے ہیں دنیابھرسے قرض لیکرحکمران کی عیاشیوں پرخرچ کیاجاتاہے جس کابوجھ عوام کوظالمانہ ٹیکس کی صورت بھگتناپڑتاہے سودسے نجات حاصل کئے بغیرمعاشی استحکام کسی صورت ممکن نہیں،
ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ عمران خان بدمست ہجوم کے ذریعے ملک کوعدم استحکام اورخونریزی سے دوچارکرنے کی بجائے قوم کواپنی چارسالہ کارکردگی بتائیں وفاق،پنجاب اوربلوچستان میں چارسال،خیبرپختونخوا میں9سال،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن وہ قوم کوریلیف دینے کی بجائے عذاب کاباعث بنے،مسند اقتدارسے ہٹانے کے بعدان کے پاس ایساکون ساجادوآگیاکہ وہ ایک بارحکومت حاصل کرنے کے خواہشمندہیں، پاکستانی عوام ان چلے ہوئے کارتوسوں سے جان چھڑاکرجماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت اورسراج الحق کواپناامام بنائے