صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس 9مئی سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ میں  ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔یہ قومی اسمبلی کا 42 واں اجلاس ہوگا۔