لاہور(صباح نیوز)ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں ڈینگی کے مزید 103 جبکہ اسلام آباد میں مزید12کیسزرپورٹ ہوئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہزار 507 ہے جبکہ اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے، پنجاب کے تمام شہروں سے ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے مزید 12 کیس سامنے آئے جس کے بعد ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 ہزار 364 ہوگئی ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا میں بھی مزید 108 مریض رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 324 ہوگئی ۔