وزیرِ اعظم شہباز شریف سے راجہ ظفر الحق، رکنِ قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی الگ الگ ملاقاتیں


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن ) کے رہنماء راجہ ظفر الحق نے  ملاقات کی،ملاقات میں راجہ ظفر الحق نے وزیرِ اعظم کو کامیاب دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مباکباد پیش کی.

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کے عوامی فلاحی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کے ویژن پر خراج تحسین پیش کیا. ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ،

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے بھی  ملاقات کی ،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور چنیوٹ کے متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ذوالفقار چیمہ نے وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی.

اسکے علاوہ ملک میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس فورس میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی