اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں گندم کی پیداوار، موجودہ ذخائر اور صوبائی و قومی سطح پر کھپت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس. ہوا،اجلاس کو ملک میں گندم کی اس سال پیداوار کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال گندم کی مجموعی پیداوار کا ہدف 28.89 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا تھا جبکہ متوقع پیدوار 26.173 رہنے کی امید ہے۔گندم کی پیداوار کے ہدف اور متوقع پیداوار میں فرق کی وجوہات میں گندم کی کاشت میں کمی، پانی کی قلت اور گزشتہ حکومت کی کھاد کی فراہمی میں بد انتظامی کی وجہ سے کھاد کا بحران ہے،
وزیرِ اعظم کو موجودہ حکومت کے عوامی ریلیف کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِاعظم نے گندم کی سمگلنگ کو روکنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔وزیرِاعظم نے پنجاب حکومت کو اپنا خریداری کا ہدف بڑھانے کی ہدایات کی ۔