نیاپاکستان بنانے والوں نے پونے چار سال میں عوام کوریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس دیا:حمزہ شہباز


لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست کبھی کی ہے، نہ کریں گے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔ پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے غریب کو ایک گھر بھی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان بنانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔جعلی حکمرانوں نے نئے پاکستان میں غریب کا جینا مشکل بنا دیا۔پونے چار سال میں عوام کوریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے۔ ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر فوکس ہو گی۔ عوام کی مشکلات اورمسائل کو حل کریں گے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کاایم پی اے نوید علی ارائیں کے والد کے قتل کے واقعہ پراظہارافسوس،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکپتن میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے نوید علی ارائیں کے والد کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ایم پی اے نوید علی ارائیں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے ایم پی اے نوید علی کے والد کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ّقتل میں ملوث ملزمان کوفی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔یہ پولیس کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔قتل میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیںگے۔

وزیراعلیٰ کا وہاڑی کے علاقے ٹبہ سلطان پور کے قریب ٹریفک حادثے میں  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وہاڑی کے علاقے ٹبہ سلطان پور کے قریب ٹریفک حادثے میں  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ ا ورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔انہوںنے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا گجرات کے علاقے میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی جلد گرفتار ی کا حکم: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات کے علاقے میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاش کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ اوکاڑہ میں بچی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ: وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم، گورکن سمیت 2 افراد گرفتار: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اوکاڑہ کے جانے مولا قبرستان میں بچی کی لاش کی بے حرمتی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے اور  کمشنر ساہیوال ڈویژن اور آر پی او ساہیوال سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور قبرستان میں لائٹس کا مناسب انتظام کیا جائے ۔ رات کے وقت قبرستانوں میں آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ دریں اثنا تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گورکن سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکپتن میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے نوید علی ارائیں کے والد کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے ۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ایم پی اے نوید علی ارائیں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے ایم پی اے نوید علی کے والد کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ّقتل میں ملوث ملزمان کوفی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔یہ پولیس کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔قتل میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیںگے