چیف الیکشن کمشنر کیخلاف متنازع بیان، عمران خان کی تقریر کا سکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول


اسلام آباد(صباح نیوز)  پاکستان تحریک انصافچیئرمین عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیانات کے معاملے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی جانب سے عمران خان کی تقریر  کا فراہم کردہ سکرپٹ  الیکشن کمیشن کو موصول بھی ہوگیا ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران  خان کی تقریر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا   جس کے بعد ہی سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پشاور جلسے میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے بیانات کا نوٹس لیا تھا۔