ملک کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیلا جارہا ہے، اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ  ہر گزرتا دن ہمیں مزید ابتری کی طرف لے جائے گا،بار بار کہا تھا کے ملک کو ایک بہت بڑے بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور اس بحران کے سنگین معاشی نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا دن ہمیں مزید ابتری کی طرف لے جائے گا، فوری فیصلوں کی اور بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے۔