چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری   بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ  الیکشن کمیشن میں لوٹوں کو نااہل قراد دینے کی کارروائی دوبارہ شروع ہو رہی ہے، یہ اہم ترین مقدمہ پاکستان کی سیاست میں موجودہ تلخی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا  کہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے، ان تمام لوگوں کو آئین کے مطابق نااہل کریں تا کہ ملک ایک شفاف الیکشن کی طرف بڑھ سکے۔