پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا شخص گرفتار


لاہور(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ روز واقعہ کے بعد موٹر وے پولیس نے گاڑی کو ٹریس کیا۔ حافظ آباد پولیس اور موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وجاہت علی کو مریدکے سے گرفتار کیا۔

ملزم وجاہت علی کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔ملزم نے گاڑی طاہر نذیر نامی بندے سے رینٹ پر لی تھی۔ گزشتہ روز ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے شہباز گل کی گاڑی موٹر وے پر الٹی ہو گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ملزم ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ یہ خالصتا ًحادثہ تھا کسی سیاسی جماعت سے ملزم کا کوئی تعلق نہیں۔