راولپنڈی (صباح نیوز)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ توقع ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان میانوالی کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے پھرلگ پتا جائے گا۔پھر سیاست آر یا پار ہوگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ بہتر ہے کہ 21 مئی سے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جیسا کہ انگریز نے برصغیرمیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ (ن)لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔ دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طورپرختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے لئے سازش تھا اورجسے حکومت بے بنیاد اورجعلی قراردیتی تھی آج خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلا ن کردیا جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔