گورنر پنجاب 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، نیا گورنر تعینات ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، صدرِ مملکت وزیرِ اعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدرِمملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے، اگر صدر سمری منظور نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف اسلام آباد کے لیے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔