لاہور(صباح نیوز)گوورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔علاوہ ازیں عمر سرفراز چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہر گزرتا لمحہ پنجاب کے بے قصور غیرت مند جوانوں کے لیے زندگی مشکل کرتا جا رہا ہے ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سسیلین مافیا اپنے مخالفوں پر ناموس رسالت ۖ جیسے سنگین جرائم کے جھوٹے پرچے کاٹ رہی ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے غریب اور معصوم شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، وزیراعظم وقت ضائع نہ کریں، آپشننز محدود ہوتے جا رہے ہیں،
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دعوی کیا ہے کہ اگر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ انہیں ایک صوبیدار اور چار جوان فراہم کریں تو وہ حال ہی میں حلف اٹھانے والے جعلی وزیر اعلی کو وزیراعلی حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیں گے۔ ٹویٹ میں نہوں نے کہا کہ صوبہ جو ایک آئینی اور قانونی بحران کا سامنا کر رہا ہے، اور اس کو طاقت کے ذریعے یرغمال بنایا گیا انہوں نے سیاسی جماعتوں کی خاموشی کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں وزیراعلی بننے کے لیے حمزہ شہباز کے فارمولے کو سب نے مان لیا تو باقی صوبوں کو اپنی فکر کرنا شروع کر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا وہ آخری دم تک عوام کی طاقت سے اس سسیلین مافیا کا مقابلہ کرینگے،