لارجر بنچ بننے کی امید، تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا: وزیر قانون


حافظ آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا، سپریم کورٹ بار کی درخواست پر لارجر بنچ بننے کی امید ہے۔

حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ قابل افسوس ہے، اس واقعہ کے خلاف مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے گئے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم  کے واقعہ کے درج مقدمات توہین رسالت ایکٹ کے مقدمات نہیں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے، ان کی نا اہلی کی وجہ سے ان کے اتحادی بھی انہیں چھوڑ گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے حکومت بچانے کے لیے غیر آئینی طریقہ اختیار کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے سکینڈل سامنے آرہے ہیں، ہرشخص کو اپنے عہدے کی عزت وتکریم کا خیال رکھنا چاہیے، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دیتے ہوئے لیڈر کی غلامی کی خاطر آئین کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں ۔علاوہ ازیں

مسجد نبوی واقعہ کے مقدمات ریاست کی طرف سے درج نہیں کیے گئے، اعظم نذیر تارڑ

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں ہونے والا واقعہ قابل افسوس ہے،مسجد نبوی کے واقعہ کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے گئے، حافظ آباد میں صباح نیوزسے گفتگوکر تے ہوئے انہوں نے مذ ید کہا کہ  وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے ،مسجد نبوی کے واقعہ کے درج مقدمات توہین رسالت کے مقدمات نہیں ہیں تاہم  مذہبی ہم آہنگی کے قوانین انگریز دور کے 160سالہ پرانے ہیں، تمام مذاہب کے احترام کے لیے یہ قوانین بنائے گئے اور سزائیں مقرر کی گئیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔ صباح نیوز سے مزید گفتگوکر تے ہوئے کہاکہ آئین، قانون میں پر امن احتجاج کی گنجائش موجود ہے۔ جس جگہ دفعہ144کا نفاذ کیا گیا ہو، وہاں احتجاج نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے،  پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی طریقہ کار سے ختم کیا گیا، پی ٹی آئی نے اپنی حکومت بچانے کے لیے غیر آئینی طریقہ اختیار کیا، پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ان کے اتحادی انھیں چھوڑ گئے ہیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ دن بدن پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں۔ ہر شخص کو اپنے عہدے کی عزت و تکریم کا خیال رکھنا چاہیے، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔ایسے افراد اپنے پارٹی لیڈر کی غلامی کی خاطر آئین کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت جلد تمام مسائل پر قابو پا لے گی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا دورجہاں سے رکا تھا وہی سے دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔