شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


اسلا م آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے ایم این اے اور شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک  روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا  گیا۔ایم این اے شیخ راشد شفیق کوپولیس نے سخت سکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، سول جج مشتاق حسین جنجوعہ نے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر  اسلام آباد  ائر پورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، راشد شفیق کو مسجد نبوی  کے معاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پرگرفتارکیا گیا تھا۔یاد رہے کہ شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ۖ میں وفاقی وزرا کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی ۖ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔فواد چوہدری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت بھی مقدمے میں نامزد افراد میں شامل ہیں۔