کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور ان کے 4 بچوں کو قتل کیا۔ تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔