سرینگر(صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر اور مرحوم سید علی گیلانی کے نمائندہ سید عبداللہ گیلانی کی والدہ محترمہ آج علی الصبح سرینگر مقبوضہ کشمیر میں وفات پا گئی ہیں ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرحومہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے علیل تھیں، مرحومہ کا نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے ادا کیا جائے گا اور اپنے آبائی قبرستان توحید گنج بارہ مولہ میں انکے شوہر مرحوم مولانا عبدالولی کے پہلومیں سپرد خاک کیا جائے گا۔