اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے بجلی کی پیداوار میں تقریبا 2000 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔بیان کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز کے سوا بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ 50 فیصد کم ہوجائے گی۔
دوسری جانب لاہور میں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی ہے، لیسکو کے کوٹے میں 400 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق اب مجبوری میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں دس، دس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔