الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے 6مئی کی تاریخ مقرر کر دی


لاہور(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے 6مئی   کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر،پنجاب کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کیساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی منحرف اراکین کے کیس کے حوالے سے کاروائی پر ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ  آئین کے مطابق الیکشن کمیشن ڈیکلیریشن مو صول ہونے کے بعد 30روز میں کارروائی مکمل کرنے کا مجازہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے14اپریل کو 20ارکان قومی اسمبلی کے ڈیکلیریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی نے 20اپریل کو 26ارکان قومی اسمبلی کے ڈیکلیریشن جمع کروائے۔ قومی اسمبلی کے منحرف ارکان کیس کی پہلی سماعت 28اپریل کو الیکشن کمیشن میں کی جا چکی ہے۔

منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے 6مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن منحرف اراکین کیس میں آئین کے آرٹیکل 63/اےکے مطابق فیصلہ کرے گا۔