سری نگر:مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی میجر سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
کرشنا گھاٹی سیکٹر فوجی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے میجر سمیت تین اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے اور انہیں علاج ومعالجہ کے لیے ادھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت میجر گورو ناگ، نائب صوبیدار دلبیر اور حوالدار حکم کے طور پر ہوئی ہے۔