رمضان المبارک اللہ کی کبریائی اور اس کے نظام کے نفاذ کا پیغام دیتا ہے ، دردانہ صدیقی


کراچی(صباح نیوز)رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں نزول قرآن کے مشن کا آغاز ہوا چنانچہ یہ ماہ مبارک ہمیں قرآن سے جڑنے اور اس کے مطابق اپنی زندگی کی تعمیر کرنے کا درس دیتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے ضلع شمالی کے تحت گلشن معمار میں منعقدہ تکمیل دو رہ ترجمہ قرآن اور یوم دعا کی ایک محفل سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منصب رسالتۖ پر فائز ہونے کے بعد پوری زندگی قرآن کی دعوت پھیلانے اور حکومت الہیٰہ کے قیام کی جدوجہدمیں صرف کی۔ غزوہ بدر اور فتح مکہ بھی اسی جدوجہد کے سنگ میل تھے۔ آج قرآنی تعلیمات سے روگردانی کے باعث ہی ہم بدامنی، خوف اور بے سکونی میں مبتلا ہیں ،ہمارے حکمران اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے، ملک میں شریعت اور قرآن و سنت سے متصادم بل پارلیمنٹ میں پیش کر رہے ہیں ۔ان حالات میں جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو قرآن کی دعوت لیکر اٹھو اور دنیا پر چھا جاؤ کے نعرے کے ساتھ عوام کی حقیقی رہنمائی کر رہی ہے اور پاکستان کو دیانت دار قیادت کے ذریعے مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا نمونہ بنا سکتی ہے  اس موقع پرناظمہ ضلع شمالی جماعت اسلامی حلقہ خواتین  مہر افشاں بھی موجود تھیں۔