ہمیں دین پر لیکچر دینے والے اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے ،ایمان مزاری


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے مدینہ منورہ میں ناخوشگوار واقعہ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دین پر لیکچر دینے والے اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شرم یا شائستگی کی بات نہیں کروں گی کیونکہ یہ وہ خوبیاں ہیں جو تحریکِ انصاف میں کم ہی پائی جاتی ہیں۔

ایمان زینب مزاری نے یہ بھی کہا کہ صرف یہ کہوں گی کہ جنہوں نے اپنا دور ہمیں دین پر لیکچر دینے میں گزارا وہ اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے ہیں۔