مسجد نبوی ۖ میں پی ٹی آئی کے ورکرز کی طرف سے ہلڑبازی قابل مذمت ہے، احسن اقبال


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ( ن )کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ مسجد نبوی ۖ میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی طرف سے ہلڑبازی قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گزشتہ روز ہوئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ مسجد نبوی ۖ میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی طرف سے ہلڑبازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں احسن اقبال لکھتے ہیں کہ یہ وہ مقام ہے جہاں آواز اونچی کرنے کی ممانعت ہے اور فرشتے بھی پلکیں جھکا کے گزرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران نیازی اپنے حمایتیوں میں جس جنونیت اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کے لئے کینسر ہے۔